نمازوں کو جمع کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

نمازوں کو جمع کرنا

Question

بارش کی وجہ سے نمازیں جمع کرنے کا کیا حکم ہے؟

Answer

شدید بارش کی وجہ سے قصر  کئے بغیر نماز ظہر کو نماز ِ عصر کے ساتھ اور نمازِ مغرب کو نماز ِ عشاء کے ساتھ ان میں سے پہلی نماز کے وقت جمع کرنا شرعی طور پر جائز ہے، یہ جواز حرج اور مشقت کو دور کرنے کیلئے ہے؛ کیونکہ بنیادی اصل یہ ہے کہ بغیر تاخیر یا تقدیم ہر نماز کو اس کے وقت پر پڑھنا واجب ہے، اور نمازوں کو جمع کرنا استثنائی حالت ہے جو بغیر عذر کے جائز نہیں، اور بارش ان عذروں میں سے ہے جس کی وجہ سے دو نمازوں کو جمع کرنا جائز  ہوتا ہے۔ جمع کرتے وقت فقہاء کی بیان کی گئی شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے، جیسے یہ کہ دو نمازوں میں پہلی کے وقت بارش کا موجود ہونا اور دوسری کے وقت تک جاری رہنا، اور یہ کہ بارش ایسی ہو کہ اس سے کپڑے بھیگ جائیں، یعنی بارش کے ہوتے ہوۓ مسجد میں  جانا مشکل ہو، اور یہ کہ ان میں سے پہلی نماز کے وقت میں جمع کیا جاۓ یعنی جمع تقدیم ہو، نا کہ جمع تاخیر  ، اور پہلی نماز کے دوران اور دوسری کے  شروع میں جمع کرنے کی نیت موجود ہو، اور یہ کہ باجماعت نماز مسجد میں ہو، اور دونوں نمازیں پے در پے ہوں کہ ان کے درمیان فاصلہ زیادہ  نہ ہو۔

Share this:

Related Fatwas