مہر میں غلو اور اس کے اثرات

Egypt's Dar Al-Ifta

مہر میں غلو اور اس کے اثرات

Question

مہر بہت زیادہ بڑھا دینے کا شرعی حکم کیا ہے اور اس کے اثرات کیا ہیں ؟

Answer

مہر میں غلو کرنا اسلام کا طریقۂ کار نہیں؛ کیونکہ نکاح کا اصل مقصد لڑکے اور لڑکی کی عفت ہے؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "عورتوں میں سب سے زیادہ برکت والی وہ ہے جس کا مہر سب سے آسان ہو" اسے امام حاکمؒ نے "المستدرک" میں روایت کیا ہے۔

ضروری ہے کہ مہر میں غلو نہ کیا جائے اور بیٹی کے باپ کو چاہیے کہ جب اسے اچھا شوہر مل جائے تو وہ اپنی بیٹی کی شادی میں ہر طرح سے سہولت فراہم کرےتاکہ ہم اپنے جوان بیٹے بیٹیوں کو بے راہ روی سے بچا سکیں، اور  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ نصیحت فرمائی ہے: "تمہارے پاس جب کوئی ایسا شخص ( نکاح کا پیغام لے کر ) آئے جس کی دین داری اور اخلاق سے تم مطمئن ہو تو اس سے نکاح کر دو؛ اگر ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں فتنہ اور بڑا فساد برپا ہو گا"۔

اسے امام ترمذی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔

Share this:

Related Fatwas