دنیا بھر کے دارالافتاء اور فتاویٰ مراکز کے جنرل سیکریٹریٹ کی دسویں بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: " مصنوعی ذہانت کے دور میں باشعور مفتی کی تشکیل " (12 تا 13 اگست 2025ء)۔

عزت مآب صدر عبد الفتاح السیسی کی زیرِسرپرستی دنیا بھر کے دارالافتاء اور فتاویٰ مراکز کے جنرل سیکریٹریٹ کی دسویں بین الاقوامی کانفرنس '' مصنوعی ذہانت کے دور میں باشعور مفتی کی تشکیل" کے عنوان سے (12 تا 13 اگست 2025ء) منعقد ہو رہی ہے۔ عالمی سطح پر تیز رفتار تبدیلیوں کے تناظر میں، مصنوعی ذہانت اب محض ایک فکری آسائش یا مستقبل کی ٹیکنالوجی نہیں رہی، بلکہ یہ فیصلہ سازی، انسانی رویّوں کی سمت متعین کرنے، اور اقتدار، علم اور شرعی اتھارٹی جیسے بنیادی تصورات کی ازسرِنو تشکیل میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔
اس ہمہ گیر تبدیلی کے بیچوں بیچ، اس بات کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے کہ "مفتی" کے کردار کو -ایک شرعی مرجع کے طور پر - دوبارہ واضح کیا جائے، ایسا مرجع جو صرف دینی نصوص سے نہیں، بلکہ اُن مسلسل بدلتے ہوئے حالات سے بھی نبرد آزما ہو، جنہیں مصنوعی ذہانت ہر لمحے نئی صورت میں پیدا کر رہی ہے۔
اور جب فتویٰ اسلامی معاشروں کے زندہ ضمیر کی حیثیت رکھتا ہے، تو اسے عصرِ جدید کے تقاضوں، خصوصاً مصنوعی ذہانت کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ منظم اور مربوط کرنا ایک ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔
اسی ضرورت کے تحت یہ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، جو نہ صرف جنرل سیکریٹریٹ کے قیام کے دس برس مکمل ہونے کی یادگار ہے، بلکہ ڈیجیٹل دور میں فتویٰ سازی کی نئی بصیرتوں کو اجاگر کرنے کی ایک سنجیدہ علمی کاوش بھی ہے۔
آپ درج ذیل روابط سے کانفرنس سے متعلق دستاویزات ملاحظہ فرما سکتے ہیں:
تصوراتی خاکہ , کانفرنس میں پیش کیے جانے والے تحقیقی عنوانات، تحریر (مقالہ نویسی) کے لیے رہنما ہدایات۔