حائضہ عورت کا قرآنِ کریم پڑھنا

Egypt's Dar Al-Ifta

حائضہ عورت کا قرآنِ کریم پڑھنا

Question

 حائضہ عورت کیلئے قرآنِ کریم پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد: حائضہ عورت کیلئے قرآنِ کریم پڑھنا جائز نہیں ہے کیونکہ ترمذی شریف کی حدیث پاک ہے: '' حائضہ اور "جنبی" (ناپاک) قرآن میں سے کچھ نہ پڑھیں '' اگر اس حائضہ عورت نے دعا یا ذکر کا ارادہ کیا، یا تعلیم دینے کی غرض سے پڑھا تو یہ صورتیں مذکورہ حکم سے مستثنی ہوں گی۔ بعض علماء نے کہا ہے کہ اگر عورت نے قران پاک کا کچھ حصہ حفظ کیا ہے اور اسے بھل جانے کا ڈر ہو تو یہ صورت بھی مستثنیات میں شامل ہوگی، ان صورتوں میں وہ بغیر چھوۓ پڑھ سکتی ہے، اور اگر چھونا پڑے تو کسی حائل چیز کے ساتھ چھوۓ۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas