زرعی قرضہ جات

Egypt's Dar Al-Ifta

زرعی قرضہ جات

Question

 کسان جو بینکوں سے اس شرط پر قرضہ جات لیتے ہیں کہ فصل کی کٹائی کے وقت 9 فیصد منافع کے ساتھ واپس کریں گے اس کا کیا حکم ہے؟

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد ! کسان زرعی بینک سے یہ مال اپنی کھیتی کو کاشت اور پیداوار کو بڑھانے کیلئے لیں۔ اور اس رقم کا -معمولی فائدے کے بدلے میں جو کسانوں پر بوجھ نہ بنے- استعمال کرنا زرعی پیداوار میں بہتری پیدا کرنے کیلئے ہو، تو یہ زرعی منصوبوں میں بینک کی سرمایہ کاری کے لئے ہوگا، اور یہ "لین دین" سرمایہ کاری اور جائز "مضاربت " کے زمرے میں سے ہوگا۔ اور پہلے ہی منافع طے کرلینا اس کے مضاربت ہونے کو مانع نہی ہے؛ کیونکہ یہ وہ تعیین ہے جسے اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اور رسول اللہ ﷺ نے حدیث پاک میں منع نہیں فرمایا؛ اور اس لیے کہ مضاربت شرکاء کے اتفاق کو قبول کرتی ہے جیسا کہ بعض علماء نے کہا ہے۔ اور دار الافتاء نے بھی یہ رائے اختیار کی ہے؛ کیونکہ اس پر عمل کرنے میں لوگوں مصلحت ہے۔
اس بناء پر: بینک کی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع کا جو حصہ کسان بینک کو دیتے ہیں وہ شرعا جائز ہے۔
واللہ سبحانه وتعالى اعلم۔

Share this:

Related Fatwas