صلاۃِ استخارہ کے نتیجے کی پہچان

Egypt's Dar Al-Ifta

صلاۃِ استخارہ کے نتیجے کی پہچان

Question

جب بار بار نماز استخارہ ادا کرنے کے بعد بھی کچھ ظاہر نہ ہو تو کیا کرنا چاہیے؟ 

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! استخارہ اس دعا کو کہتے ہیں جو انسان اللہ تعالی سے کرتا کہ اے اللہ میرے لئے خیر تک رسائی آسان بنا دے اور برائی کو مجھ سے دور کر دے، اس میں شرط نہیں کہ وہ ضرور خواب دیکھے گا جس میں اس سے کہا جائے گا کہ یہ کام کرو یا نہ کرو، بلکہ اس کام میں آسانی پیدا ہوجانا بھی اس کی علامتوں میں سے ایک علامت ہے۔ اگر اس نے کسی کام کیلئے اپنے رب سے استخارہ کیا اور پھر اس نے کام کو آسان پایا اور دیکھا کہ اس کے کیلئے سب دروازے کھلے ہوئے ہیں تو اس کام میں خیر ہوگی ان شاء اللہ تعالی۔ اور اگر اس کے برعکس دیکھے اور کام میں مشکلات پائے تو اس سے دور رہے۔
والله سبحانه وتعالى اعلم۔

Share this:

Related Fatwas