قضاء نماز کی ادائیگی
Question
ایک آدمی حسبِ استطاعت نماز کے فرائض اور سنتوں کی پابندی کرتا ہے مگر تقریبا دس سالوں میں اس سے بہت سے نمازیں قضاء ہوئیں ہیں تو اس کیلئے کیا حکم ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! اللہ تعالی و تعالی عظیم صفات اور کمالات کا مالک ہے اس نے انسان کو بہت سے قوانین عطا فرمائے ہیں جو اس کیلئے قربِ الٰہی کا ذریعہ ہیں۔ ان احکام اور قوانین میں سے پنجگانہ نماز بھی ایک ہے۔ جو اللہ تعالی نے اپنے حبیب ﷺ کو شبِ معراج کو عطا فرمائی تھی؛ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اس کی فرضیت کی اور اس کی حفاظت کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے۔ ارشادِ باری تعالی ہے: ﴿وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ﴾ (البقرة: 43) یعنی: نماز قائم کرو اور زکاۃ ادا کرو اور رکوع کرو رکوع کرنے والوں کے ساتھ ''۔ اور فرمایا: ﴿حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا للهِ قَانِتِينَ﴾ [البقرة: 238]، یعنی: پابندی کرو سب نمازوں کی اور(خصوصا) درمیانی نمازکی اور کھڑے رہا کرو اللہ تعالی کیلئے عاجزی کرتے ہوۓ''۔ اور فرمایا: ﴿وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ﴾ (المؤمنون: 9( یعنی: وہ جو اپنی نمازوں کی پوری حفاظت کرتے ہیں''۔ اور فرمایا: ﴿وَأَقِمِ الصَّلَاةَ إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ﴾ [العنكبوت: 45]، یعنی: اور نماز صحیح صحیح ادا کیجئے بیشک نماز منع کرتی ہے بے حیائی اور گناہ سے''۔ اور نماز کیلئے اللہ تعالی نے اوقات مقرر کیے ہیں اس لئے اللہ تعالی نے فرمایا: ﴿فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلَاةَ فَاذْكُرُوا اللهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِكُمْ فَإِذَا اطْمَأْنَنْتُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ إِنَّ الصَّلَاةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَوْقُوتًا﴾ (النساء: 103) یعنی: جب تم ادا کرچکو نماز تو ذکر کرو اللہ تعالی کا کھڑے ہوئے اور بیٹھے ہوئے اور اپنے پہلوؤں پر (لیٹے ہوئے) پھر جب تم مطمئن ہوجاؤ (دشمن کی طرف سے) تو ادا کرو نماز (حسبِ دستور) بے شک نماز فرض کی گئی ہے اپنے اپنے مقررہ وقت پر ''۔ اور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: '' إِذَا رَقَدَ -نام- أَحَدُكُمْ عَنِ الصَّلَاةِ، أَوْ غَفَلَ عَنْهَا، فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا، فَإِنَّ اللهَ يَقُولُ: '' ﴿أَقِمِ الصَّلَاةِ لِذِكْرِي﴾ )طه: 14 (جب تم میں سے کوئی نماز سے سویا رہے یا اس سے غافل ہو گیا تو جب نماز یاد آئے تو اسے ادا کرلے پس اللہ تعالی فرماتا ہے: میرے ذکر کیلئے نماز ادا کرو'' اس حدیث مبارکہ کو امام مسلم رحمہ اللہ نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا ہے۔ پس مسلمان پر فرض ہے حسبِ استطاعت نماز کی حفاظت کرے اور اسے وقت پر ادا کرے، اور اگر بھول گیا یا اسے نیند آگئی تو جب یاد آئے ادا کر لے، اور اگر کافی مدت تک انسان نے نمازیں ادا نہ کی ہوں جیسا کہ مذکورہ سوال میں ہے تو ہر فرضی نماز کے ساتھ ایک قضاء نماز بھی ادا کرلے، اللہ تبارک وتعالی اپنی مخلوق کے رازوں کو جاننے والا ہے۔
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔