فاتحہ کے بعد دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت پڑھنا
Question
فاتحہ کے بعد ہر رکعت میں ایک ہی سورت پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! حنفیہ، شافعیہ اور حنبلیہ میں سے جمہور علماء کرام رحمھم اللہ اجمعین کے نزدیک پہلی رکعت والی سورت کو ہر رکعت میں پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ اس کی دلیل یہ ہے کہ معاذ بن عبد اللہ الجہنی سے مروی ہے کہ جہنہ قبیلے میں سے کسی شخص نے انہیں بتایا ہے: "أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وآله وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ ﴿إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ﴾ فِي الرَّكْعَتَيْنِ كِلْتَيْهِمَا، فَلَا أَدْرِي أَنَسِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وآله وَسَلَّمَ أَمْ قَرَأَ ذَلِكَ عَمْدًا". أخرجه أبو داود في "سننه" یعنی انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو صبح کی دونوں رکعتوں میں﴿إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ﴾ پڑھتے ہوے سنا ہے، مجھے نہیں پتا کہ رسول اللہ ﷺ بھول گئے تھے جان بوجھ کر پڑھا، آئمۂ مالکیہ رحمھم اللہ اجمعین کے نزدیک سورت کا تکرار مکروہ ہے، بعض علماء کرام رحمھم اللہ اجمعین نے کہا ہے کہ ایسا کرنا خلافِ اولی ہے۔
والله سبحانه وتعالى اعلم۔