بیٹھ کر نماز پڑھنا اور اس کا ثواب
Question
کیا مسلمان بیٹھ کر نفل نماز ادا کرسکتا ہے اگرچہ وہ تندرست ہو اگر پڑھ سکتا ہے تو کیا اسے پورا اجر ملے گا یا آدھا اجر ملے گا؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! نفل نماز بیٹھ کر ادا کرنا جائز ہے لیکن اگر وہ تندرست ہے تو اسے آدھا ثواب ملے گا کیونکہ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیٹھ کر نماز پڑھنے والے آدمی کے بارے میں پوچھا تو آپ صل اللہ علیہ و علیہ وسلم نے فرمایا: '' مَنْ صَلَّى قَائِمًا فَهُوَ أَفْضَلُ، وَمَنْ صَلَّى قَاعِدًا فَلَهُ نِصْفُ أَجْرِ القَائِمِ، وَمَنْ صَلَّى نَائِمًا فَلَهُ نِصْفُ أَجْرِ القَاعِدِ '' أخرجه البخاري یعنی:جس نے کھڑے ہو کر نماز پڑھی وہ افضل ہے اور جس نے بیٹھ کر پڑھی اس کے لئے کحڑے ہونے والے سے آدھا اجر ہے اور جس نے لیٹ کر پڑھی اس کے لیے بیٹھنے والے سے آدھا اجر ہے۔
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس بات پر امت کا اجماع ہے کہ جو انسان کھڑا نہیں ہو سکتا ہمارے علماء کرام فرماتے ہیں کہ کھڑے ہونے والے سے اس کا قیام کرنے والے سے کم نہیں ہوگا کیونکہ وہ معذور ہے۔([1])
والله سبحانه و تعالى اعلم۔