نماز میں سجدۂ تلاوت کیلئے تکبیر کہ...

Egypt's Dar Al-Ifta

نماز میں سجدۂ تلاوت کیلئے تکبیر کہنا

Question

کیا نماز کے دوران سجدۂ تلاوت دو تکبیروں کے درمیان ادا کیا جائے گا؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! جی ہاں نماز کے دوران سجدۂ تلاوت دو تکبیروں کے درمیان ادا کیا جائے گا؛ امام نجم الدين الفقيه ابن الرفع رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جس نے نماز کے دوران سجدۂ تلاوت کیا وہ سجدے میں جانے کیلئے اور سجدے سے اٹھنے کیلئے تکبیر کہے؛ کیونکہ یہ سجدہ دورانِ نماز کیا تو اس کیلئے بھی تکبیر نماز کے سجدے کی طرح مستحب ہوگی۔( )
والله سبحانه وتعالى اعلم۔
 

Share this:

Related Fatwas