نماز کے دوران سجدہ تلاوت کی تکبیر ک...

Egypt's Dar Al-Ifta

نماز کے دوران سجدہ تلاوت کی تکبیر کو ترک کر دینا

Question

نماز کے دوران امام نے سجدہ تلاوت کیا لیکن سجدے سے اٹھتے وقت تکبیر نہیں تاکہ مقتدیوں کو پتہ چل جائے کہ امام صاحب سجدے سے اٹھ گئے ہیں، تو کیا یہ جائز ہے؟ یاد رہے کہ کسی مقتدی نے نماز کے بعد ان سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ جائز ہے۔ 

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد!سجدہ تلاوت کی تکبیر کو ترک کر دینا یا بلند آواز سے نہ کہنا خلاف اولیٰ ہے، چاہے امام ہو یا اکیلا نماز پڑھنے والا ہو اس کے لئے مستحب یہ ہے کہ نماز کے دوران سجدہ تلاوت میں جاتے ہوئے بھی رفع یدین کے بغیر تکبیر کہے،اور سجدہ سے سر اٹھاتے وقت بھی تکبیر کہےجیسا کہ وہ نماز کے سجدوں میں کرتا ہے،سجدہ تلاوت کے بعد جلسہ استراحت کرنا مستحب نہیں ہے۔

شیخ محلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جس نے نماز کے دوران سجدے کا ارادہ کیا اس کے لئے مستحب یہ ہے کہ سجدے کی طرف جاتے وقتاور سجدے سے سر اٹھاتے وقت رفع یدین کے بغیر تکبیر کہے، میں نے کہا جیسا کہ امام رافعی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے:سجدہ تلاوت کے بعد جلسہ استراحت نہ کرے۔([1])

واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم۔

 


[1]"شرح المنهاج" (1 / 208) ومعه "حاشيتا قليوبي وعميرة" على الشرح

Share this:

Related Fatwas