صدقہ فطر کے مکلف اور اس کے مستحق

Egypt's Dar Al-Ifta

صدقہ فطر کے مکلف اور اس کے مستحق

Question

کن لوگوں پر صدقہ فطر واجب ہوتا ہے اور اس کے مستحق کون لوگ ہیں؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! صدقہ فطر ہر مسلمان پر فرض ہے، وہ اپنی طرف سے بھی ادا کرے گا اور جس کا اس پر نفقہ واجب ہے اس کی طرف سے بھی ادا کرے گا؛ امام حصكفي في "الدر المختار" میں فرماتے ہیں:صدقہ فطر ہر آزاد مسلمان پر واجب ہے اگرچہ چھوٹا ہو یا مجنون ہو، حتی کہ اگر ان کے اولیاء نے ان کی طرف سے نہیں دیا تو بلوغت کے بعد ادا کرنا ان پر واجب ہوگا۔ اور یہ صدقہ فطر اس شخص پر واجب ہوگا جو صاحبِ نصاب ہو اور یہ نصاب اس کی ضروریاتِ اصلیہ سے زائد ہو۔ جیسے دَین اور اہل و عیال کی ضروریات۔
یہ صدقہ فطر زکاۃ کے مصارف یعنی زکاۃ کے مستحق لوگوں کو دیا جائے گا۔ جن کے بارے میں اللہ تعالی کا ارشادِ گرامی ہے: ﴿إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللهِ وَابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِنَ اللهِ وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ﴾ [التوبة: 60]، یعنی: زکاۃ تو صرف ان کیلئے ہے جو فقیر، مسکین اور زکاۃ کے کام پر جانے والے ہیں اور جن کی دلداری مقصود ہے نیز گردنوں کو آزاد کرانے اور مقروضوں کیلئے اور اللہ کی راہ میں اور مسافروں کیلئے یہ سب فرض ہے اللہ تعالی کی طرف سے۔ اور اللہ تعالی سب کچھ جاننے والا دانا ہے''
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas