نمازِ جنازہ کیلئے وضوء کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

نمازِ جنازہ کیلئے وضوء کرنا

Question

کیا نمازِ جنازہ کیلئے وضوء کرنا واجب ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! نمازِ جنازہ صرف وضوء کے ساتھ ہی صحیح ہوتی ہے، سواۓ اس کے کہ انسان وضوء کرنے سے عاجز ہو تو اس صورت میں تیمم کر سکتا ہے، پانی کے امکان کے باوجود تمیمم کرنا صحیح نہیں ہو گا اگرچہ نماز فوت ہی ہو جاۓ یہ جمہور علماۓ اسلاف کا مؤقف ہے؛ امام نووی رحمہ اللہ "المجموع شرح المهذب" میں فرماتے ہیں: ہمارا مذہب یہ ہے کہ نمازِ جنازہ طہارت کے بغیر صحیح نہیں ہو گی، اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر وضوء کرنا ممکن ہو تو وضوء کے ساتھ ہی نماز صحیح ہو گی، اور اگر وضوء کرنے سے عاجز ہے تو تیمم کر لے، پانی کے امکان کے باوجود تمیمم کرنا صحیح نہیں ہو گا اگرچہ نماز فوت ہی ہو جاۓ، یہی قول امام مالک، امام احمد بن حنبل امام ابو ثور اور امام ابنِ منذر - رحمھم اللہ تعالی - کا ہے، اور امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اگر وضوء کرنے سے نمازِ جنازہ کے فوت ہو جانے کا خوف ہو تو پانی ہونے کے باوجود اس کیلئے تیمم کر لینا جائز ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas