محفلِ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وا...

Egypt's Dar Al-Ifta

محفلِ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حاصل ہونے والے درس

Question

محفلِ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہمیں کیا دروس حاصل ہوتے ہیں؟ ان سے ہم اپنی زندگی میں کیسے مدد لے سکتے ہیں؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ و آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: محفلِ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہمیں بے شمار دروس حاصل ہوتے ہیں، ہمارے لئے ان میں سے ایک ہی کافی ہے جو ہمیں زندگی کی مشکلات برداشت کرنے میں مدد دے؛ وہ درس صبر کا درس ہے جسے اللہ تعالی نے قرآنِ کریم کی کئی آیات میں بیان کیا ہے اور اسے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وصحبہ وسلم کے اخلاقِ طیبہ میں سے بنا دیا تھا۔ پس اللہ تعالی فرماتا ہے: ﴿وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللهِ﴾ [النحل: 127] (اے حبیب ﷺ) صبر کریں تیرا صبر کرنا اللہ (کی توفیق) سے ہی ہے''۔، ﴿فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا﴾ [المعارج: 5] یعنی: صبر جمیل کیجئے''۔، ﴿فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ أُولُو الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ﴾ [الأحقاف: 35]. یعنی: صبر کیجئے جیسے اولو العزم رسولوں نے صبر کیا''۔
اور صبر نصف ایمان ہے، اسی وجہ سے صابرین کو بغیر حساب کے اجر عطا کیا جاۓ گا، جیسا کہ اللہ رب العالمین نے ہمیں خبر دی ہے۔
پھر اس محفل پاک میں عزت، تکریم، عزتِ نفس، بہادری اور بڑے امور سر انجام دینے کا درس ملتا ہے۔ اور جہاد بالنفس کا درس ملتا ہے تاکہ انسان ان اخلاق اور آداب سے اپنے آپ کو آراستہ کرے جن کی طرف اللہ تعالی ہمیں دعوت دیتا ہے اس سے اسلام اور مسلمانوں کی بہتریں تصویر عیاں ہو گی جس سے دونوں جہانوں میں ہمارا مقام بلند ہو گا۔
اس کے علام اس محفل سے حق کا دفاع کرنے اور مظلوم کی مدد کرنے کا درس ملتا ہے، کاش مسلمان اس کی حقیقت کو جان جائیں اور ان پر عمل پیرا ہو جائیں اور امتِ مسلمہ متحد ہو جاۓ۔ اس لئے ہم کہتے ہیں کہ میلادِ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم کی محافلِ طیبہ اور ان سے حاصل ہونے والے دروس سے ہر جگہ حسبِ حال استفادہ ہوتا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

 

Share this:

Related Fatwas