والدہ کی وفات کے بعد بچے کی پرورش

Egypt's Dar Al-Ifta

والدہ کی وفات کے بعد بچے کی پرورش

Question

 والدہ کی وفات کی صورت میں بچے کی پرورش کا کیا حکم ہے؟

Answer

الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ و آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: پرورش "ذی محرم" رشتہ داروں میں کسی کی جانب سے ایک خاص مدت کے لئے بچے کی دیکھ بھال کرنے کو کہتے ہیں جو اپنے کام خود سرانجام نہیں دے سکتا۔
عورتوں میں سے حق پرورش کے درجات کچھ یوں ہیں: سب سے پہلے ماں کا حق پھر نانی چاہے جتنی بھی اوپر کے درجے والی ہو ۔ پھر دادی چاہے جتنی بھی اوپر کے درجے والی ہو، پھر سگی بہن پھر اخیافی بہن پھر علاتی بہن پھر سگی بھانجی پھر ماں کی طرف سے بھانجی پھر سگی خالہ اور پھر ماں کی طرف سے خالہ کا حق ہے۔
اس بناء پر: حق پرورش مذکورہ صورت میں نانی کی طرف منتقل ہو گا چاہے کتنی ہی اوپر کے درجے والی نانی ہو اور پھر دادی کی طرف منتقل ہو گا چاہے کتنی ہی اوپر کے درجے والی دادی ہے پھر سگی بہن کی طرف اور پھر مذکورہ طریقے کے مطابق منتقل ہوتا رہے گا۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 


 

Share this:

Related Fatwas