ریڈیو کے ذریعے سے خطبۂ جمعہ سننا

Egypt's Dar Al-Ifta

ریڈیو کے ذریعے سے خطبۂ جمعہ سننا

Question

ہمارے گاؤں میں جامع مسجد تو ہے لیکن امام اور قاری صاحبان نہں ہیں تو کیا ہمارے لئے ریڈیو کے ذریعے سے قرآنِ مجید کی تلاوت اور خطبہ سن کر نماز ادا کرنا جائز ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! حدیث پاک میں آیا ہے جیسا کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:( صَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِى أُصَلِّي (یعنی: نماز ادا کرو جیسے تم مجھے نماز ادا کرتے ہوۓ دیکھتے ہو'' اور آپ ﷺ نے نمازِ جمعہ صرف جماعت کے ساتھ ہی ادا کی ہے، آپ ﷺ دو خطبے ارشاد فرمایا کرتے تھے اور دونوں کے درمیان بیٹھا کرتے تھے جیسا کہ امام بخاری اور امام مسلم رحمھما اللہ نے روایت کیا ہے۔ اسی وجہ سے اس بات پر اجماعِ امت ہوگیا ہے کہ نمازِ جمعہ صرف جماعت کے ساتھ ہی ادا کی جا سکتی ہے، جیسا کہ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: نمازِ جمعہ کیلئے خطبہ شرط ہے اس کے بغیر نماز صحیح نہیں گی۔ اس بات پر آئمۂ اربعہ کا اجماع ہے۔
اس بناء پر: مذکورہ گاؤں میں بغیر امام اور خطبہ کے نمازِ جمعہ ادا کرنا جائز نہیں ہے، اس میں ریڈیو کے ذریعے سے خطبہ سننا اور امام کی حرکات کو جاننا کافی نہیں ہو گا۔
والله سبحانه وتعالى اعلم۔
 

Share this:

Related Fatwas