وہ حقوق جو خلع کے وقت عورت نے واپس ...

Egypt's Dar Al-Ifta

وہ حقوق جو خلع کے وقت عورت نے واپس کرنے ہوتے ہیں

Question

 جب بیوی اپنے شوہر سے خلع لیتی ہے تو اس پر کونسے حقوق ادا کرنا واجب ہوتے ہیں؟

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ وعلى آله وصحبه و من والاه۔ وبعد: شریعت میں خلع کہتے ہیں لفظِ خلع کے ساتھ کسی عوض کے بدلے ملکِ نکاح کو زائل کرنا، اور خلع عام متقدمین اور متاخرین فقہاءِ اسلام کے نزدیک جائز امر ہے اس پر دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اپنی محکم کتاب میں ارشاد فرمایا: ﴿وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئًا إِلَّا أَنْ يَخَافَا أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللهِ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ الله فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا افْتَدَتْ بِهِ﴾ [البقرة: 229]، ترجمہ: '' اور جائز نہیں ہے تمہارے لیے کہ لو تم اس سے جو تم نے دیا ہے انہیں کچھ بھی بجز اس کے کہ دونوں کو اندیشہ ہو کہ وہ قائم نہ رکھ سکیں گے اللہ تعالی کی حدوں کو پھر اگر تمہیں خوف ہو کہ وہ دونوں قائم نہ رکھ سکیں گے اللہ تعالی کی حدوں کو تو کوئی حرج نہیں ان پر کہ عوت کچھ فدیہ دے کر اپنی جان چھڑا لے''۔ سیدنا ابن عباس رضي الله عنهما سے مروی ہے: کہ سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ تعالی عنہ کی بیویؓ حضور نبی اکرم صلى الله عليه وآله وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: يا رسول الله ﷺ، ثابت بن قيسٍ کے اخلاق اور دینداری میں مجھے کوئی شک نہیں ہے لیکن مجھے یہ پسند نہیں کہ میں مسلمان ہوتے ہوئے ان کی نافرمانی کروں، تو نبی رحمت ﷺ نے فرمایا: کیا تم اس کا باغ اسے لوٹا دو گی ؟ تو عرض کیا: جی ہاں۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: اپنے باغ کو قبول کرو اور اسے ایک طلاق دے دو۔ اس حدیث کو امام بخاری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے. اور شرعاً یہ بات مسلم ہے کہ وہ عرف جو شریعتِ مطہرہ کے مخالف نہ ہو وہ اسلامی قانون سازی کے ارکان میں سے ایک رکن ہے؛ سیدنا ابنِ مسعود رضی اللہ تعالی عنھما سے مروی ہے: ''جس چیز کو مسلمان اچھا سمجھیں وہ اللہ تعالی کے نزدیک بھی اچھی ہوتی ہے اور جس چیز کو مسلمان بری کہیں وہ اللہ تعالی کے ہاں بھی بری ہوتی ہے''۔ اس حدیث کے امام احمد رحمہ اللہ نے رویت کیا ہے۔ اور جو سونا عورت کو شادی پر دیا جاتا ہے وہ عرفاً مہر کا حصہ ہوتا ہے۔
اس بنا پر: اپنے شوہر سے خلع لینے والی عورت پر لازم ہے کہ زوجیت کے سبب اس نے شوہر سے جو بھی مہر لیا تھا وہ اسے واپس کرے۔ یعنی: سونا، مہر معجل اور زوجیت کی دیگر اشیاء جو شوہر لایا تھا اور متعہ اور عدت کے نفقہ اور مہر مؤجل سے بھی دستبردار ہو جاۓ۔
واللہ سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas