فوت شدہ مولود کا نام رکھنا
Question
کیا فوت شدہ پیدا ہونے والے بچے کا نام رکھنا واجب ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ وعلى آله وصحبه و من والاه۔ وبعد: اس بچے کا نام رکھنا واجب نہیں ہے، بلکہ اس کا نام رکھنا مستحب ہے؛ امام نووی رحمہ اللہ نے "المجموع شرح المهذب" 8/ 435 میں فرمایا ہے: ہمارے اصحاب نے کہا ہے کہ اگر مولود نام رکھنے سے پہلے ہی مولود فوت ہو جاۓ تو اس کا نام رکھنا مستحب ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.