رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ...

Egypt's Dar Al-Ifta

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم نور ہیں

Question

کیا رسول اکرم صلوات اللہ وسلامہ علیہ نور ہیں؟ اور سورة المائدة کی اس آیتِ کریمہ کی کیا تفسیر ہے جس میں اللہ تعالی فرماتا ہے:﴿قَدْ جَاءَكُمْ مِنَ اللهِ نُورٌ وَكِتَابٌ مُبِينٌ﴾ [المائدة: 15]؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ وعلى آله وصحبه و من والاه۔ وبعد: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ صحبہ وسلم کے نور ہونے پر مسلمانوں کا اجماع ہے، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم نور الانوار ہے، اور آپ ﷺ وہ روشن چراغ ہیں جس کے ساتھ اللہ تعالی نے اپنے ملک اور ملکوت کو روشن کیا ہے جیسا کہ اللہ تعالی نے آپ صلى الله عليه وآله وسلم سے خطاب کرتے ہوۓ ارشاد فرمایا ﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا * وَدَاعِيًا إِلَى اللهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا﴾ [الأحزاب: 45-46]، یعنی: اے نبی ہم نے آپ کو بلاشبہ گواہی دینے والا اور خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے، اور اللہ کی طرف اس کے حکم سے بلانے والا اور چراغ روشن بنا کر بھیجا ہے۔ پس اللہ تعالی نے نبي اکرم صلى الله عليه وآله وسلم کو بتایا کہ آپ ﷺ الله تعالی کے ایسے نور ہیں جس کے ساتھ راہ حق پر چلنے والوں کیلئے راہ حق روشن کرتا ہے، اور اپنے رب کی بارگاہ میں حاضر ہونے والی روحوں کیلئے راستہ روشن کرتا ہے، پس اللہ سبحانه وتعالی فرماتا ہے : ﴿يَا أَهْلَ الْكِتَابِ قَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ كَثِيرًا مِمَّا كُنْتُمْ تُخْفُونَ مِنَ الْكِتَابِ وَيَعْفُو عَنْ كَثِيرٍ قَدْ جَاءَكُمْ مِنَ اللهِ نُورٌ وَكِتَابٌ مُبِينٌ﴾ ]المائدة: 15[، یعنی: اے اہل کتاب! تحقیق تمہارے پاس ہمارا رسول آیا ہے جو بہت سی چیزیں تم پر ظاہر کرتا ہے جنہیں تم کتاب میں سے چھپاتے تھے اور بہت سی چیزوں سے درگزر کرتا ہے، بے شک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے نور اور واضح کتاب آئی ہے۔
اس آیتِ کریمہ میں نور سے مراد سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم ہیں، جیسا کہ جنابِ قتادہ اور جناب زجاج اور ان کے علاوہ دیگر مفسرین رحمھم اللہ نے کہا ہے؛ کیونکہ عطف میں اصل یہ ہے یہ مغایرت کا تقاضا کرتا ہے، اور تاسیس تاکید سے اولی ہے۔ اور کسی مفسر کا یہ قول کہ ''یہاں نور سے مراد بھی قرآن مجید ہے'' نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم کے نور ہونے کی نفی نہیں کرتا، کیوں یہ عبارات میں اختلافِ تنوع کے قبیل سے ہے اور یہ اختلاف تضاد پیدا نہیں کرتا؛ بلکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم نور ہیں اور قرآنِ کریم بھی نور ہے اور یہ اس باب سے ہو گا جس میں دونوں میں سے ایک کے ذکر کر دیا جاتا ہے کیونکہ یہ دوسرے امر پر بھی دلالت ہرتا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas