حالتِ نفاس میں بیوی کے ساتھ صحبت کر...

Egypt's Dar Al-Ifta

حالتِ نفاس میں بیوی کے ساتھ صحبت کرنا

Question

جس نے حالتِ نفاس میں بیوی کے ساتھ صحبت کی ہو تو اس شخص کا کیا حکم ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! حالتِ نفاس اور حالتِ حیض میں بیوی کے ساتھ صحبت کرنا حرام ہے، ان حالات میں شوہر کی یہ بات ماننا عورت کے لئے بھی حرام ہے، اگر یہ کام ہو گیا ہے تو ان دونوں پر لازم ہے کہ ندامت کے ساتھ توبہ کریں، پھر ایسا نہ کرنے کا عزم کریں، کثرت سے استغفار کریں، نیک عمل کریں، خصوصا صدقہ کریں۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas