وضو کے دوران پاؤں دھونے کے لیے بنائ...

Egypt's Dar Al-Ifta

وضو کے دوران پاؤں دھونے کے لیے بنائے گئے آلے کا استعمال

Question

پاؤں دھونے کے لیے ایک آلہ ہے، اس آلہ کے پیڈل پر پاؤں رکھ کر اسے پاؤں سے تھوڑا سا دبایا جاتا ہے۔ تو اس کی چھ آؤٹ لیٹس سے پانی نکلتا ہے جو ٹخنوں کے اوپر سے لے کر پاؤں کے نیچے تک پہنچ جاتا ہے۔
دورانِ وضوء اس آلے کو استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ وضوء کے دوران پاوں دھونے کیلیے اس آلے کو استعمال کرنے میں شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے؛ بشرطیکہ پانی اس جگہ مکمل طور پر پہنچ جائے جسے دھونا فرض ہے، اور اس میں شرعا معذور افراد کیلیے آسانی بھی ہے۔
مَلنے کا نہ پایا جانا اس کی مشروعیت میں کوئی نقص نہیں پیدا کرتا؛ کیونکہ پانی کے بہہ جانے سے مقصد حاصل ہو جاتا ہے۔ اور جمہور فقہاءِ اسلام کے نزدیک مَلنا سنت ہے؛ امام نووی رحمہ اللہ "المجموع" (1/ 238، ط. دار الفكر العربي) میں فرماتے ہیں: چہرے اور اس کے علاوہ دوسرے اعضاء پر ہاتھ پھیرنا واجب نہیں ہے، نہ ہی دورانِ وضوء اور نہ ہی غسل کرتے وقت، لیکن ایسا کرنا مستحب ہے،ہمارا اور جمہور علماءِ اسلام کا یہی مذہب ہے، اور امام مالک اور امام مزنی فرماتے ہیں کہ واجب ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas