کمپیوٹر کمپنی کی زکاۃ

Egypt's Dar Al-Ifta

کمپیوٹر کمپنی کی زکاۃ

Question

میرے پاس کچھ پیسے تھے ایک کمپیوٹر اس سے متعلقہ اشیاء کی ایک کمپنی قائم کی، اور اب اس کمپنی کے قیام کو ایک سال ہو گیا ہے اور میں اپنے اس کاروبار کی زکاۃ نکالنا چاہتا ہوں، تو اس کاروبار کی زکاۃ کیسے ادا کروں، واضح رہے کہ کمپنی مقروض بھی ہے اور اسی طرح لوگوں پر بھی اس کے کچھ پیسے واجب الاداء ہیں، اور کچھ سامان کمپنی کی ابتداء ہی سے سٹور میں پڑا ہے تو کیا یہ قرض اور یہ سامان زکاۃ کے حساب میں داخل ہوگا؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! اگر کسی مسلمان کی ٹریڈنگ کمپنی ہو جیسا کہ سائل کی ہے تو اس کی زکاۃ مندارجہ ذیل طریقہ کے مطاق دی جائے گی:
کمپنی پر جو قرض ہے اسے الگ کیا جاۓ گا اور جو کمپنی نے پیسے لینے ہیں انہیں شامل کیا جاۓ گا اور موجودہ سامان کی ہول سیل کے حساب سے قیمتِ فروخت لگائی جاۓ گی،راس المال (اصل زر) اور متداول اثاثے شامل ہونگے فکسڈ اثاثے شامل نہیں ہوں گے، یہ قیمت اس وقت لگائی جائے گی جب قمری مہینوں کے حسب سے سال مکمل ہونے پر زکاۃ واجب ہو جائے، تو ڈھائی فیصد زکاۃ ادا کی جائے گی۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas