محفلِ میلاد النبی ﷺ میں آپ ﷺ کی اط...

Egypt's Dar Al-Ifta

محفلِ میلاد النبی ﷺ میں آپ ﷺ کی اطاعت

Question

 اللہ تعالى نے فرمایا: ﴿مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ﴾، یعنی: ''جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی'' بیشک اللہ تعالی نے آپ ﷺ کی اطاعت کو اپنی اطات کے ساتھ جوڑ دیا ہے، تو میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہم کیسے آپ ﷺ کی اطاعت کریں؟

Answer

جواب: الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ وعلى آله وصحبه و من والاه۔ وبعد: رسول اکرم ﷺ کی اطاعت کرنا واجب ہے اور آپ ﷺ کی اطاعت اللہ تعالی کی اطاعت میں سے ہے اسی لیے اللہ تعالی نے آپ ﷺ کی اطاعت کو اپنی اطاعت کے ساتھ جوڑ دیا ہے اور بتا دیا کہ جس نے رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کی اس نے اللہ تعالی کی اطاعت کی؛ اللہ تعالی فرماتا ہے: ﴿مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ﴾[النساء: 80] یعنی: ''جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی'' اور ہم سے یہ مطلوب ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کریں اور میلاد النبی ﷺ کے موقع پر آپ ﷺ کی اطاعت کا طریقہ یہ ہے کہ جن کاموں کا اللہ تعالی نے ہمیں حکم فرمایا ہے انہیں پورا کریں اور جن سے منع کیا ہے ان سے دور رہیں۔
اسی لیے اللہ تعالى نے قرآنِ مجید میں ہمیں اطاعت کا طریقہ بھی بتا دیا ہے اللہ تعالی نے فرمایا : ﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا﴾ [الحشر: 7] یعنی: '' رسول جو کچھ تمہیں دیں اسے لے لو اور جس چیز سے منع کریں اس سے باز رہو''۔ اور ہم پر واجب ہے کہ انہیں حدود میں رہیں جو اللہ تعالی کے رسول ﷺ نے ہمارے لئے مقرر فرمائی ہیں، اور آپ ﷺ کے منہج کی اتباع کریں، اور آپ ﷺ کی اقتداکرتے ہوۓ آپ ﷺ کی بتائی ہوئی ہدایت پر چلیں تاکہ آپ ﷺ اپنے روزۂ انور میں ہم سے راضی ہو جائیں۔ اور ہمیں اپنی محافل میں ان آداب اور اسلامی اصولوں کا پابند رہنا چاہیے جنہیں آپ ﷺ من جانب اللہ تعالی لے کر ہمارے پاس تشریف لائے۔ اور ہمیں چاہیے کہ ہم فتنہ فساد، شہوات اور مردوں اور عورتوں کے اختلاط سے دور رہیں، اور اپنے بہن بھائیوں اور بیٹے بیٹیوں میں عمدہ اخلاق اور اعلی اقدار کو عام کریں، پس اگر ہم نے یہ کر لیا تو ہم نے اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کر لی اور إن شاء الله ہمیں دنیا اور آخرت میں اللہ تعالی رضا اور کامیابی وکامرانی کی سعادت نصیب ہو گی.
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas