قاضی کا شوہر کی وفات کے بعد کا خلع ...

Egypt's Dar Al-Ifta

قاضی کا شوہر کی وفات کے بعد کا خلع کا فیصلہ دینا اور میراث پر اس کے اثرات

Question

 ایک آدمی فوت ہو گیا ، اور اس کی موت کے ایک دن بعد جج نے اس کی بیوی کیلئے خلع کا حکم جاری کر دیا ، اور جج کو شوہر کی موت کا علم نہیں تھا۔
 

Answer

الحمد للہ والصلاة والسلام علی سيدنا رسول اللہ وعلى آله وصحبه و من والاه۔ وبعد: تو اس مرد سے اس عورت کی وراثت کا کیا حکم ہے؟
اگر صورتِ حال یہی ہے جو کہ سوال میں بیان کی گئی ہے تو شوہر کی موت کے بعد قاضی کا حکمِ خلع باطل ہے؛ کیونکہ محلِ حکم باقی نہیں رہا۔
لہذا: اس شوہر کی وفات زوجیتِ صحِیحہ کے دوران ہوئی ہے جس کے شرعی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جن میں ایک یہ ہے کہ اگر دونوں میں سے کوئی ایک شریک حیات فوت ہو جاےٴ تو دوسرا اس کی وراثت میں سے حق دار ہوتا ہے، اور اس شوہر کی موت کی وجہ سے اس کی یہ بیوی بھی وراثت کی حق دار ہو گی جس نے جج سے خلع کی درخواست کی ہوئی تھی۔

والله سبحانه وتعالى أعلم.


 

Share this:

Related Fatwas