نمازِ تراویح میں قرآنِ مجید سے دیکھ کر قراءت کرنے کا حکم
Question
نماز تراویح میں قرآن سے دیکھ کر قراءت کرنے کا کیا حکم ہے؟ کیا ایسا کرنا مکروہ عمل ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ وبعد؛ نماز تراویح میں قرآن سے دیکھ کر قراءت کرنا اس شخص کیلئے مکروہ نہیں ہے جسے قرآنِ مجید حفظ نہ ہو، اور اولی یہ ہے کہ جسے قرآنِ مجید سب سے زیادہ یاد ہو وہ امامت کیلئے آگے بڑھے؛ یہ بات ثابت ہے کہ اُم المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضي الله تعالى عنها کا ایک غلام تھا جو قرآنِ مجید سے دیکھ کر آپ رضي الله تعالى عنها کو نماز پڑھایا کرتا تھا۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.