صرف رمضان میں ہی حجاب کرنا
Question
صرف رمضان میں حجاب کرنے کا کیا حکم ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! مسلمان عورت پر رمضان اور غیرِ رمضان میں شرعی حجاب کرنا واجب ہے، جو کہ چہرے اور ہتھیلیوں کے علاوہ تمام جسم کو چھپانے والا ہو اس سے نہ تو جسم نمایاں نظر آ رہا ہو، نہ ہی اتنا تنگ ہو کہ جسم کے اوصاف ظاہر ہو رہے ہوں اور نہ ہی اس قدر باریک ہو کہ نیچے سے جسم نظر آرہا ہو اور نہ ہی نظروں کو متوجہ کرنے والا ہو جو فتنے کا سبب بنے۔ شہرِ رمضان توبہ، انابت اور بارگاہِ الٰہی میں رجوع کرنے کا مہینہ ہے، اس میں مسلمان اپنے رب کے ساتھ نیا کھاتا شروع کرتا ہے اور اسے نیک اعمال سے بھر دیتا ہے جو اسے اللہ کے راستے پر چلا دیتے ہیں اور اس کی رضا کا سبب بنتے ہیں۔
اس بناء پر وہ مسلمان جسے اللہ تعالی نے رمضان میں اپنی اطاعت اور اپنے احکام کی بجا آوری کی توفیق سے نوازا ہو اس پر لازم ہے کہ اسی نہج پر رمضان کے بعد بھی جاری رہے؛ کیونکہ اعمالِ حسنہ کی قبولیت کی علامت یہ ہے کہ ان کے بعد بھی اعمالِ حسنہ کی توفیق ہو۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.