محرم کے پورے مہینے کے روزے رکھنا
Question
کیا محرم کے پورے مہینے کے روزے رکھنا جائز ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ وبعد؛ محرم کے پورے مہینے کے روزے رکھنے میں شرعی طور پر کوئی حرج نہیں ہے۔ کیونکہ اس مہینے میں روزے رکھنا مستحب ہے اور باقی حرمت والے مہینوں کا بھی یہی حکم ہے؛ اور ان میں سب سے افضل محرم کا مہینہ ہے؛ اس کی وجہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "رمضان کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے ہیں۔" اس حدیث مبارکہ کو امام ابو داؤد اور امام ترمذی رحمھما اللہ نے روایت کیا ہے۔
والله سبحانه وتعالى وأعلم.