کیا قربانی كرنے والے کی طرف سے کسی قصاب کو ذبح کےلئے قائمقام بنانا جائز ہے
Question
کیا قربانی کرنے والے کى طرف سے کسی قصاب کو جانور ذبح کرنے کی ذمے داری سونپی جا سکتی ہے؟
Answer
قربانی کا جانور ذبح کرنے کےلئے دوسرے کو قائمام بنانا جائز ہے ، چاہے وه قصاب ہو یا کوئی اور ہو، کیونکہ حدیث مرفوع میں آیا ہے: ''اے فاطمہ! اپنی قربانی کی طرف اٹھئے اور اس کا مشاہدہ کیجیے''. حاکم نے حضرت ابو سعید خدری سے اس حدیث کی روایت کی ہے. اگر چہ یہ روایت ضعیف ہے مگر فقہائے کرام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اس کے مضمون پر عمل درست ہے، اور اگر قائمقام ذبح کرنے والا اہل کتاب میں سے ہو تب بھی ذبح درست ہے مگر اس میں کراہيت ہے، ليكن زیادہ بہتر یہی ہے کہ قربانی کرنے والا خود ذبح کرے.
و الله سبحانه تعالى اعلم.