جس پر گزشتہ سال کی قضا باقی ہو اس کے روزے کا قبول ہونا
Question
جس پر گزشتہ سال کے روزوں کی قضا باقی ہو کیا اس کے روزے کا قبول ہونگے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! جی ہاں انشاء اللہ تعالی۔ اور رمضان کے روزے رکھنے کے بعد گزشتہ رمضان کے روزوں کی فضا کرے اور اگر گزشتہ رمضان کے روزے بغیر کسی عذر کی وجہ سے مؤخر کیے ہیں تو قضا کے ساتھ ہر دن کے بدلے ایک مسکین کو کھانا بھی کھلاۓ، اور اگر کسی عذر کی وجہ سے مؤخر کیے ہیں تو صرف قضا ہی کافی ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.