منہجِ الازہر کی خصوصیات

Egypt's Dar Al-Ifta

منہجِ الازہر کی خصوصیات

Question

 

 منہجِ الازہر کی خصوصیات کیا ہیں؟ کیا یہ منہج صرف ازہر شریف تک ہی محدود ہے؟

Answer

:

ازہر کا منہج ہی پوری تاریخ میں اہلِ سنت والجماعت کا منہج رہا ہے، اور چونکہ الازہر اہلِ سنت والجماعت کا قدیم ترین علمی مراکز میں سے ایک ہے، اور اس کے عظیم تاریخی کردار اور  اہم مقام ومرتبہ کی وجہ سے یہ منہج اس کی طرف منسوب ہے ، اور اس منہج کا خلاصہ تین اہم عناصر ہیں ۔ پہلا: اہلِ سنت والجماعت کا عقیدہ اپناناجو کہ اشعری، ماتریدی اور حضراتِ حنابلہ کا عقیدہ ہے، دوسرا: فقہ کے مذاہب اربعہ -جن  کی سلفِ صالحین کے زمانے سے پیروی کی جا رہی -میں سے کسی ایک کو اختیار کرنا۔ اور وہ مذاہب یہ ہیں: حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلی مذاہب ہیں۔ تیسرا: تربیتِ نفس اور  سلوک الی اللہ تعالی کے لئے تصوف کو بطور طریقہ اپنانا، اور ہر وہ تنظیم یا ادارہ جو تعلیم وتعلم اور دعوت الی اللہ تعالی میں اس منہج کو اپناتا ہے، وہ صحیح سنی ازہری منہج پر قائم ہے۔

Share this:

Related Fatwas