عنوان: کتاب و سنت کے فہم اور صحیح...

Egypt's Dar Al-Ifta

عنوان: کتاب و سنت کے فہم اور صحیح منہج کی تشکیل میں عقل کا کردار

Question

  کتاب و سنت کے فہم اور صحیح منہج کی تشکیل میں عقل کا کیا کردار ہے؟

Answer

عقل ادراک اور انتخاب کا آلہ ہے اور یہ جبلت کے مقابل ہے اور یہ انسان کو باقی تمام جانداروں سے ممتاز کرتی ہے اور یہ سر میں موجود دماغ کے علاوہ کوئی اور چیزہے جس کا اس دماغ  سے تعلق  ہوتاہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: " کیا انہوں نے ملک میں سیر نہیں کی پھر ان کے ایسے دل ہوجاتے جن سے سمجھتے ۔"[الحج: 46]اور عقل کے ذریعے سے مسلمان علماء نے وہ سب بڑے بڑے امور ثابت کئے ہیں جن پر دین کی بنیاد ہے، جیسے کہ اس کائنات کے لیے وجودِ خالق کی ضرورت، اور اس کا شریکوں سے پاک ہونے کی ضرورت، اور اس کے لیے ہر اس کمال سے متصف ہونے کی ضرورت جو اس کے لائق ہے، اور اس میں کسی نقص کے امکان کا محال ہونا،  اور اس کے رسل کرام کو امانت،  دیانت اور ذہانت سے متصف ہونے کی ضرورت ۔ اچھائی کو برائی میں سے پہچاننے میں عقل کا بہت بڑا کردار ہے، عقل ہی سچ اور سخاوت کے اچھے ہونے اور جھوٹ اور بخل کےبرے ہونے کا ادراک  کرتی ہے، اس لیے تمام زمانوں اور مختلف تہذیبوں میں اہلِ عقل کے ہاں صدق قابلِ تعریف ہے اور جھوٹ قابلِ مذمت ہے۔ جہاں تک فقہی احکام کا تعلق ہے تو عقل انہیں  ابتداً  وضع نہیں کرتی ہے  بلکہ یہ تو  لغوی اور اصولی قواعد اور علماء کے وضع کردہ ضوابطِ استنباط کی روشنی میں شرعی نصوص کو سمجھ کر ان احکام کو مستنبط کرتی ہے ۔

Share this:

Related Fatwas