اسلام اور دیگر مذاہب

Egypt's Dar Al-Ifta

اسلام اور دیگر مذاہب

Question

کیا اسلام اور دیگر مذاہب کے مابین کوئی ذاتی دشمنی ہے؟

Answer

اسلام اور دیگر ادیان کے مابین کوئی دشمنی نہیں بلکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ اسلام دینِ امن ہے اور نبی اسلام نبی اور رسولِ رحمت ﷺ ہیں، اللّٰه تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: {وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ} (الانبیاء:107) "اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے" آقا کریم ﷺ نے فرمایا:  "مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور جس کے ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔ اور مومن وہ ہے جس سے لوگ اپنی جانوں اور مالوں کے بارے میں بے خوف اور پر امن ہوں “۔ روایتِ نسائی۔

یہاں ایک عظیم قدر مشترک ہے جس کی وجہ سے ایک مسلمان دوسرے مذاہب والوں سے تعاون کرتا ہے اور وہ قدر مشترک تعمیرِ ارض ہے۔ اللّٰه کریم نے ارشاد فرمایا: (هُوَ أَنشَأَكُم مِّنَ الْأَرْضِ وَاسْتَعْمَرَكُمْ فِيهَا)(ھود:61) اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور اسی میں تمہیں آباد کیا۔

تعمیرِ ارض سے ہمارا مطلب متفق علیہ  اور اعلیٰ اقدار کا اہتمام کریں اور ان کے حصول کیلئے کام کریں، اور وہ اقدار علمی اور جسمانی اور نفسیاتی اعتبار سے انسان کی حفاظت اور خدمت کرنا ہے اور معاشی و  سماجی اور اخلاقی پہلوؤں کا خیال رکھنا، جیسا کہ ماحول اور قدرتی وسائل کے تحفظ اور اس کی ترقی کا اہتمام کرنا ، پس ہمیں چاہیے کہ جانوروں، پودوں اور بے جان اشیاء کی دیکھ بھال کریں ی۔اور  فساد فی الارض کی مختلف انواع واقسام کا رد کرنا۔ظلم وناانصافی کا بائیکاٹ کر کے انصاف کے قیام کی کوشش کرنا اور کمزوروں کا ساتھ دینا  اور اسی طرح ناگہانی آفات پر تعاون و امداد کرنا اور ان کے علاوہ تمام وہ اعلیٰ اقدار جن پر ہر باشعور متفق ہے

 

Share this:

Related Fatwas