میت کیلئے اجتمائی دعا کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

میت کیلئے اجتمائی دعا کرنا

Question

میت کی قبر پر اس کیلئے اجتمائی دعا کرنے کا کیا حکم ہے؟

Answer

جنازے کے ساتھ جانے والوں کا میت کو دفنانے کے بعد کچھ وقت تک قبر پر کھڑے ہو کر اس کے لیے دعا کرنا سنت ہے اور اسے تلقین کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔

میت کے لیے دعا کرنے اور اس کی قبر پر کسی بھی الفاظ کے ساتھ سری یا جہری ذکر کرنے والے مسئلے میں وسعت ہے۔ اور اجتماعی دعا میں قبولیت کی امید زیادہ ہوتی ہے، یہ دل کو زیادہ بیدار کرنے والی ہے، ہمت کو جمع کرنے والی ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑانے اور عاجزی کا بڑا سبب ہے۔

والله سبحانه وتعالى أعلم

Share this:

Related Fatwas