نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ و...

Egypt's Dar Al-Ifta

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم پر درود وسلام پڑھنا

Question

ایسے کلمات کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم پر درود وسلام پڑھنے کا کیا حکم جو حدیث میں نہیں آۓ ہیں؟

Answer

نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام ہر ایسے کلمات کے ساتھ پڑھنا جائز ہے جو آپ ﷺ  کی شان کے لائق ہوں چاہے حدیث مبارکہ میں آۓ ہوں یا نہ آۓ ہوں یا مجرب الفاظ ہوں۔

اور اس بات پر توجہ نہ دیں جسے عام کیا جا رہا کہ  یہ الفاظ بدعت ہیں۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام پڑھنے کا حکم آپ ﷺ  کی عزت و تکریم کرنے اور آپ ﷺ کی شان و شوکت اور بلند مقام و مرتبہ کا اظہار  کرنے کو متضمن ہے۔ اللہ فرماتا ہے: (تاکہ تم اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور آپ کی مدد کرو اور آپ کی عزت کرو) [الفتح: 9]، اسی طرح سنت نبویہ میں بھی آپ ﷺ پر عمدہ طریقے سے درود وسلام پڑھنے کا حکم آیا ہے آپ ﷺ کا فرمان ہے: تمہارے نام اور تمہاری نشانیاں مجھ پر پیش کی جاتی ہیں پس تم مجھ پر احسن انداز میں درود بھیجا کرو"۔  سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب تم لوگ رسول اللہ ﷺ پر درو پڑھو تو بہترین انداز سے درود پڑھا کرو۔

والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas