ممنوع وقت میں قضا نماز پڑھنا

Egypt's Dar Al-Ifta

ممنوع وقت میں قضا نماز پڑھنا

Question

کیا جن اوقات میں نماز پڑھنےسے شریعت نے مسلمانوں کو منع کیا ہے ان میں نماز قضا نمازیں پڑنا جائز ہے؟

Answer

تمام مکروہ اوقات میں قضاء نماز پڑھنا شریعت کی رو سے ممنوع نہیں ہے اور نہ ہی اس میں کوئی کراہت ہے۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جب تم میں سے کوئی نماز ( پڑھنے کے وقت اس ) سے سویا رہے یا اس سے غافل ہو جائے تو جب اسے یاد آئے ( نماز ) پڑھ لے ‘ بے شک اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : اور میر ی یاد کے وقت نماز قائم کرو ۔ ‘ ‘ اسے امام مسلم ؒ نے رویت کیا ہے۔ قضاء نماز کے حکم میں جو عمومیت ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قضاء نماز کسی بھی وقت جائز ہے حتیٰ کہ کراہت کے اوقات  میں بھی۔ جمہور فقہاء کا یہی مذہب ہے۔

Share this:

Related Fatwas