میت کو غسل دینا
Question
غسلِ میت کے وقت جن لوگوں کی ضرورت نہ ہو ان کی موجودگی کا شرعی حکم کیا ہے؟
Answer
مستحب ہے کہ میت کو غسل دیتے وقت صرف غسل دینے والا اور ان کی مدد کرنے والا ہی وہاں موجود ہوں اور جن کی ضرورت نہ ہو ان کا وہاں آنا مکروہ ہے۔
مستحب یہ ہے کہ میت کے غسل دیتے وقت صرف اس کو غسل دینے والا اور غسل دینے میں اس کی مدد کرنے والا ہی موجود ہوں جن کی ضرورت نہ ہو ان لوگوں کی موجودگی مکروہ ہے۔ انسان فطرتاً یہ پسند نہیں کرتا کہ کوئی اس کی شرمگاہ کو دیکھے اس لئے ہمیشہ انسان کی عزت وحرمت کی حفاظت کرناواجب ہے، چاہے وہ زندہ ہو یا مردہ، اور اسلامی شریعت نے حرمتِ میت کی حفاظت کا حکم دیا ہے اور اس کی بہت زیادہ تاکید کی اور اس کی ترغیب دی ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص میت کو غسل دے، (اس سلسلہ کے تمام امور کی) ادائیگی میں امانت کا خیال رکھے اور میت کی (پردہ والی اور ناپسندیدہ چیزوں کا) افشا نہ کرے تو وہ اپنے گناہوں سے اس دن کی طرح پاک ہو جاتا ہے، جس دن اس کی ماں نے اس کو جنم دیا تھا۔ " اسے امام احمد نے روایت کیا ہے