میت کو غسل دینا

Egypt's Dar Al-Ifta

میت کو غسل دینا

Question

میت کو غسل دیتے اس شخص کی موجودگی کا کیا حکم ہے جس کی ضرورت نہ ہو؟

Answer

صرف میت کو غسل دینے والے اور اس کی مدد کرنے والے پر اقتصار کرنا مستحب ہے، اور ایسے شخص کی موجودگی مکروہ ہے جس کی غسل دینے میں ضرورت نہ ہو۔

مستحب عمل یہ ہے کہ میت کو غسل دیتے وقت صرف غسل دینے والا اور وہ شخص موجود ہو جو اس کی مدد کر رہا ہو، اور ایسے شخص کی موجودگی مکروہ ہے جس کی غسل دینے کے عمل میں ضرورت نہ ہو؛ کیونکہ انسان فطرتاً یہ پسند نہیں کرتا کہ کوئی اس کی شرمگاہ کو دیکھے۔ وہ ہمیشہ یہ چاہتا ہے کہ اس کی حرمت محفوظ رہے خواہ انسان زندہ ہو یا مردہ ہو۔اسلامی شریعت نے حرمتِ میت کی حفاظت کرنے کی بہت ترغیب دلائی ہے اور اس عمل کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی ہے؛ پس رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ”جس نے کسی میت کو غسل دیا اور پوری امانتداری سے دیا اور اس وقت اس کے  ظاہر ہونے والے عیوب کو افشاں نہ کیا تو وہ اپنے گناہوں سے اس  دن کی طرح پاک ہو جاتا ہے جس دن اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔" اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔

Share this:

Related Fatwas