وطن کی حفاظت

Egypt's Dar Al-Ifta

وطن کی حفاظت

Question

اسلام وطن کی حفاظت پر کیسے زور دیتا ہے؟ اور اس کی دلیل کیا ہے؟

Answer

شریعتِ مطہرہ نے وطن کی حفاظت پر زور دیا اور اس کا ایک مظہر یہ ہے کہ اسلام نے وطن کی محبت کو انسانی شعور سے پھوٹنے والا ایک فطری اور جبلی مفہوم قرار دیا ہے کیونکہ اس کی طرف انسان نسبت رکھتا ہے اور اس  میں پلا بڑا ہوتا ہے

 اور اس میں وہ یادیں ہوتی ہیں جو اانسان کو ان لوگوں، اہل وعیال اور دوستوں سے جوڑتی ہیں جن کے درمیان اس نے پرورش پائی ہوتی ہے اور یہ فعل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال سے واضح طور پر عیاں ہوتا ہے، کیونکہ وطن کی محبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کے اخلاق میں شامل تھی ۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ” جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی سفر سے مدینہ منورہ واپس تشریف لاتے اور مدینہ کے بالائی علاقوں پر نظر پڑتی تو آپ ﷺ اپنی اونٹنی کو تیز کر دیتے، اور اگر کوئی دوسرا جانور ہوتا تو اسے بھی تیز کر دیتے تھے۔ " اسے امام بخاری رحمہ اللہ  نے روایت کیا ہے۔

Share this:

Related Fatwas