جمعہ کا خطبہ عربی کے علاوہ کسی دوسر...

Egypt's Dar Al-Ifta

جمعہ کا خطبہ عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں

Question

انگریزی  بولنے والے مسلمانوں کو جمعہ کا خطبہ ان کی زبان میں دینے کا کیا حکم ہے؟

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ غیر عربی بولنے والوں کے لیے عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں جمعہ کا خطبہ دینا جائز ہے، البتہ آیاتِ قرآنیہ اور احادیثِ نبویہ کے معانی کے ترجمہ پر اقتصار کرنے کی بجاۓ ان کو عربی میں ذکر کرنا افضل ہے؛ تاکہ انہیں عربی اور قرآن سننے کی عادت پڑے اور پھر ان کے معانی کا ان کی زبانوں میں ترجمہ کیا جاۓ۔

Share this:

Related Fatwas