بغیر وضو کے قرآن مجید پڑھنا
Question
کیا بغیر وضو کے قرآن مجید پڑھنا جائز ہے؟
Answer
بغیر وضو کے قرآن مجید پڑھنے میں شرعا کوئی حرج نہیں ہے اور مستحب ہے کہ ورق والے قرآن مجید کو بغیر وضو ہاتھ نہ لگائیں۔تاکہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد گرامی پر عمل ہو سکے: ’’ اسے کوئی نہ چھوئے سوائے پاکیزہ لوگوں کے‘‘[الواقعہ: 79]، لیکن الیکٹرانک قرآن مجید کو بغیر وضو چھونے میں کوئی حرج نہیں۔ کیونکہ اسلامی شریعت کے مطابق اس پر قرآن کے احکام لاگو نہیں ہوتے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.