دعا کے بعد چہرے پر ہاتھ پھیرنا
Question
دعا کے بعد چہرے پر ہاتھ پھیرنے کا کیا حکم ہے، کیونکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ بدعت ہے؟
Answer
دعا کے دوران ہاتھ اٹھانا اور دعا کے بعد انہیں چہرے پر پھیرنا سنت ہے دعا چاہے نماز کے دوران ہو اور نماز سے باہر ہو، جمہور فقہاءِ کرام کا یہی مذہب ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ہمیں دعا کرنے کا حکم دیا اور ہم سے قبولیت کا عدہ فرمایا ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے: {اور تمہارا رب فرماتا ہے کہ مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا" [غافر: 60] دعا کے وقت ہاتھ اٹھانا اور دعا کے بعد ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنا ان سنتوں میں ایک ہے جن پر عمل کرنا مستحب ہے دعا چاہے نماز کے اندر ہو یا باہر ۔ احناف، شافعیہ اور حنابلہ کے نزدیک اس کے جواز پر اتفاق ہے؛ کیونکہ رسول اللہ ﷺکا فرمان ہے: "اگر تم اللہ سے مانگو تو اپنی ہتھیلیوں کے ساتھ مانگو، اور ان کی پشت کے ساتھ نہ مانگو، اور ان کو اپنے چہروں پر پھیرا کرو۔" اسے امام حاکم نے روایت کیا ہے