عوامی مقامات پر صفائی کا خیال رکھنا...

Egypt's Dar Al-Ifta

عوامی مقامات پر صفائی کا خیال رکھنا

Question

اسلام نے ہمیں نظافتِ عامہ کی کیسے ترغیب دی ہے؟

Answer

صفائی - خواہ عوامی ہو یا ذاتی – شرعاً مطلوب ہے، اور ہر شخص کو تمام چیزوں میں صفائی کا خیال رکھنا چاہیے؛ کیونکہ صفائی حفظانِ صحت کے بنیادی عوامل میں سے ایک ہے اور صحت انسان کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے، اس لیے علمائے کرام نے کہا ہے کہ گھروں کو صاف ستھرا رکھنا مستحب ہے، اور اس حکم میں عوامی مقامات بھی شامل ہیں کیونکہ ان کی صفائی کو مدنظر رکھنے کی زیادہ ضرورت ہے؛ اس لئے کہ ان مقامات کی صفائی کو اہمیت نہ دینے سے صحت عامہ کو نقصان پہنچتا ہے۔

Share this:

Related Fatwas