بینکوں میں رقم جمع کروانا۔
Question
بینکوں میں رقم جمع کروانے کا کیا حکم ہے؟
Answer
بینکوں میں رقم جمع کرنا اور ان سے منافع لینا شرعاً جائز ہے اور اس میں کوئی گناہ نہیں ہے اور یہ کسی بھی طرح سے سود نہیں ہے بلکہ یہ نئے ایجاد کردہ ایسے معاہدوں میں سے ہے جو شرعی مقاصد سے مطابقت رکھتے ہیں اور لوگوں کو ان کی اشد ضرورت بھی ہے، اور ان کے مفادات اس پر منحصر ہیں، اور بینک جو منافع کلائنٹ کو دیتا ہے وہ بینک کی اس سرمایہ کاری کا نتیجہ ہوتے ہیں جویہ جمع کنندگان کے رقوم اور ان کی بڑھوتری کے ذریعے کرتا ہے، اس لیے یہ منافع حرام نہیں ہیں؛ کیونکہ یہ قرض کا منافع یا عطیہ کے معاہدوں سے حاصل ہونے والے فوائد نہیں ، بلکہ یہ ایسے مالی معاہدوں کا نتیجہ ہیں جن سے طرفین کے مفادات متحقق ہوتے ہیں۔