اذان کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ...

Egypt's Dar Al-Ifta

اذان کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا

Question

اذان کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  پر درود پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

Answer

اذان کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا ایک ایسا عمل ہے بہت سے مؤذن جس کے عادی ہو چکے ہیں، صحیح بات یہ ہے کہ لوگوں کو وہ نیک اعمال کرنے دیے جائیں جن کے وہ عادی ہوں اور ان میں اپنے لئے قلبی میلان رکھتے ہوں، جو اس کو بلند آواز سے پڑھنے کا عادی ہے اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے اور جو اسے جہراً پڑھنے سے گریز کرنے کے عادی ہیں وہ بھی صحیح ہیں۔ بہرحال اذان کے الفاظ مشہور ہیں اور ان کا دوسرے الفاظ سے التباس کا کوئی اندیشہ نہیں ہے، اس میں مسلمان کے قلبی میلان کا اعتبار ہے اس سے لوگوں میں اختلاف یا تفرقہ پیدا نہیں ہونا چاہیے۔

ایسے متنازعہ مسائل کو مسلمانوں کے درمیان نزاع، فتنہ اور تفرقہ کا باعث بنانا جائز نہیں ہے، بلکہ ہمیں چاہیے کہ اختلاف کے وہ آداب اپنائیں جو ہمارے اسلاف اپنے فقہی اختلافات میں اختیار کیا کرتے تھے۔

Share this:

Related Fatwas