جنین کے نقائص
Question
جنین (وہ بچہ جو رحمِ مادر میں ہو) کے نقائص کا پتا لگانے اور اس کے علاج کے لیے جدید طریقے استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
Answer
ماں کے پیٹ میں بچے کےان نقائص کا پتا لگانے کے لیے جدید ذرائع کے استعمال کی اجازت ہے جو جسم کے کسی عضو کو متاثر کر سکتے ہوں ، بشرطیکہ یہ کام مستند ماہر ڈاکٹر سرانجام دے رہے ہوں، مگر جب اس کے نتیجے میں ماں کو کوئی نقصان یقیناً یا غالباً پہنچ پہنچ سکتا ہوتو اس صورت میں یہ شرعاً ممنوع ہو گا۔
اسی طرح جنین کے نقص کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے علاج کے ذرائع، جیسے دوائی سے علاج یا جراحی مداخلت بھی ممنوع نہیں ہیں مگر جب ان کے نقصان کا امکان راجح ہو کہ ان کے استعمال کے مضر اثرات ان کے استعمال نہ کرنے کے مضر اثرات سے زیادہ ہوں۔