زرعی زمینوں پر تعمیراتی تجاوزات

Egypt's Dar Al-Ifta

زرعی زمینوں پر تعمیراتی تجاوزات

Question

زرعی زمین پر تعمیرات کے ذریعے تجاوزات قائم کرنے کا کیا حکم ہے؟

Answer

زرعی زمینوں پر تعمیرات کرکے تجاوزات کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ کیونکہ یہ نقصان کا باعث بنتا ہے اور شریعت کے منشاء کے بھی خلاف ہے جو کہ شجرکاری اور کھیتی کی ترغیب دیتی ہے۔ صحیحین میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: " کوئی بھی مسلمان جو ایک درخت کا پودا لگائے یا کھیتی میں بیج بوئے، پھر اس میں سے پرندے یا انسان یا جانور جو بھی کھاتے ہیں وہ اس کی طرف سے صدقہ ہے "

زرعی زمین مصری معیشت کا ستون ہے، اور اس پر تعمیرات کرنا مصر میں زرعی ثروت کا کھلم کھلا ضیاع ہے اجتماعی مفاد کو مقدم کرتے ہوۓ اور نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فساد سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے جس کا سبب زرعی زمین پر تعمیرات میں تساہل بن سکتا ہے اور اس کے قومی معیشت منفی اثرات پڑیں گے۔

Share this:

Related Fatwas