شریعت کا سڑکوں کی صفائی کی ترغیب دی...

Egypt's Dar Al-Ifta

شریعت کا سڑکوں کی صفائی کی ترغیب دینا

Question

شریعت نے کیسے سڑکوں کی صفائی کی ترغیب دی؟

Answer

شریعت نے سڑکوں کی صفائی کی تاکید کی ہے اور ان پر پیشاب نہ کرنے کا، نجاست اور غلاظت نہ پھینکنے کا حکم دیا ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دو سخت لعنت والے کاموں سے بچو۔“ صحابہ کرام نے عرض کی: اے اللہ کے رسول!سخت لعنت والے وہ دو کام کون سے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”جو انسان لوگوں کی گزرگاہ میں یا ان کی سایہ دار جگہ میں (جہاں وہ آرام کرتے ہیں) قضائے حاجت کرتا ہے۔

اسلام نے راستے سے نقصان دہ چیز کو دور کرنے کی بھی ترغیب دی ہے اور اسے ایمان کا جز قرار دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایمان کی پچھتر - یا پینسٹھ – شاخیں ہیں، جن میں سے سب سے افضل شاخ ] لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ،  ) اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں [ (کہنا ہے اور ان میں سے سب سے کم درجے والی شاخ راستے سے نقصان دہ چیز کو دور کرنا ہے۔ اور حیا ایمان کا حصہ ہے۔" اس حدیث مبارکہ کو امام مسلم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔

Share this:

Related Fatwas