شریعت کا انسان کو اپنے جسم کی صفائی رکھنے کی ترغیب دینا
Question
شریعت کس طرح انسان کو اپنے جسم کی صفائی رکھنے کی ترغیب دیتی ہے؟
Answer
اسلام نے منہ اور دانتوں کو انسانی صحت کے لیے مضر باقیات سے صاف کرنے کی تاکید کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اگر مجھے اپنی امت پر مشکل پیدا ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا کہ تو میں انہیں ہر نماز کیلئے مسواک کا حکم دیتا۔"اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے رویت کیا ہے۔ اور آپ ﷺ نے فطری سنتوں کی طرف بھی ہماری رہنمائی فرمائی ہے، جیسے ناخن کاٹنا اور بغلوں اور زیر ناف بالوں کو زائل کرنا۔ جیسا کہ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں ہے، آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دس چیزیں فطرت میں سے ہیں: مونچھیں کاٹنا، داڑھی بڑھانا، مسواک کرنا، پانی پینا، ناخن کاٹنا اور بدن کو دھونا، بغل کے بال اکھیڑنا، زیر ناف بال مونڈنا اور پانی سے استنجا کرنا، راوی کہتے ہیں: میں دسویں بھول گیا، سوائے اس کے وہ منہ کلی کرنا ہو۔'' اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔