مالی معاضوں والے جرمانے

Egypt's Dar Al-Ifta

مالی معاضوں والے جرمانے

Question

مالی معاوضہ والے جرمانوں کا کیا حکم ہے؟

Answer

وہ مالیاتی جرمانے یا سزائیں جو عدالتی اداروں کی جانب سے مقرر کی جاتی ہیں اور مقروض کی ٹال مٹول کے باعث قرض دہندہ کے نقصان کی تلافی کے طور پر عائد کی جاتی ہیں، یہ سود کے زمرے میں نہیں آتے بلکہ یہ لوگوں کے مالی حقوق کے تحفظ کے لیے ہوتی ہیں؛ تاکہ جھوٹے اور دھوکہ باز افراد ان حقوق کو ناجائز طریقے سے نہ کھا سکیں۔ صحیح حدیث میں ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: « جو کوئی لوگوں کا مال قرض کے طور پر ادا کرنے کی نیت سے لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی طرف سے ادا کرے گا اور جو کوئی نہ دینے کے لیے لے، تو اللہ تعالیٰ بھی اس کو تباہ کر دے گا۔ ا»۔ امام بخاری نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «غنی کا اپنے قرضے کی ادائیگی میں تاخیر کرنا اسے عذاب اور ذلت کے لیے جائز بنا دیتا ہے»؛ یعنی مالدار کا اپنے  اوپر حقوق کی ادائیگی میں تاخیر کرنا ظلم ہے جو قاضی کو اسے قید کرنے اور سزا دینے کا حق دیتا ہے۔

Share this:

Related Fatwas