بچے اور بچی کا عقیقہ
Question
بچے اور بچی کا عقیقہ کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
Answer
عقیقہ نبی اکرم ﷺ کی سنتِ مؤکدہ ہے اور آپ ﷺ نے عقیقہ کرنے کی تاکید فرمائی ہے۔ اصل یہ ہے کہ عقیقہ کے لیے ایک بکری ذبح کی جائے، چاہے لڑکے کا عقیقہ ہو یا لڑکی کا۔ نبی ﷺ نے اپنے بیٹے ابراہیم اور اپنے نواسوں حسن اور حسین علیہم السلام کے لیے بھی اسی طریقے پر عمل کیا؛ جیسا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے لیے ایک ایک بکرا ذبح کیا۔
سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ لڑکے کے لیے دو بکریاں اور لڑکی کے لیے ایک بکری ذبح کی جائے، اور جمہور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے یہی طریقہ مروی ہے ۔ نبی ﷺ کے کچھ اقوال میں بھی اس کی ترغیب دی گئی ہے۔ پس اگر لڑے اور لڑکی ہر کے لیے ایک بکری ذبح کی جائے تو یہ بھی کافی ہے اور سنت پر عمل ہو جائے گا، جیسے ام کُرز رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: «لڑکے کے لیے برابر کی دو بکریاں اور لڑکی کے لیے ایک بکری»۔ اس حدیث کو اصحابِ سنن نے رویت کیا ہے۔ یہی قول فتویٰ کے لئے اختیار کیا گیا ہے۔